اے این ایف کی کارروائیاں: 655 کلوگرام منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کارروائیاں: 655 کلوگرام منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار
کیپشن: ANF ​​operations: 655 kg of drugs recovered, 3 accused arrested

ایک نیوز: اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ روز 3 کارروائیوں میں 655 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے تین ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گاہی خان چوک کوئٹہ پر گاڑی سے 640 کلو چرس برآمد ہوئی، جس پر 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

مورگاہ بارڈر خیبر سے 14 کلو چرس برآمد کی گئی۔ آر سی ڈی روڈ ہب پر ملزم سے 760 گرام آئس برآمد کی گئی۔ 

ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔