ویب ڈیسک: نئے سال 2024 کے آغاز پر آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالیناجارجیوا نے دنیا بھر کے عوام کو ایک بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔
کرسٹالینا نے سی این این کی میزبان کرسٹینا امانپور سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے لئے میرا پیغام یہ ہے کہ آپ کے پاس روزگار ہے اور اس برس شرح سود مناسب رہنے والی ہے کیونکہ مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے۔
کرسٹالینا کے مطابق امریکہ میں شرح سود کم ہوگی اور دیگر ممالک میں بھی ایسا ہی ہوگا۔
As 2024 begins, IMF managing director @KGeorgieva has a remarkably upbeat economic message: “My message to everyone is: you have a job, and interest rates are going to moderate this year because inflation is going down. Cheer up! It is a new year, people.” pic.twitter.com/daYkOeBAx4
— Christiane Amanpour (@amanpour) January 2, 2024
یاد رہے کہ امریکہ میں شرح سود بڑھنے کے باعث ڈالر کی قدر میں اضافہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں روپے سمیت دوسری کرنسیوں پر اثر پڑا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ میں طویل عرصے سے مہنگائی میں اضافہ نہیں ہوا تھا اور اسی لیے شرح سود بھی نہیں بڑھی تھی، لوگ سستے قرضوں کے عادی ہوگئے تھے لیکن جب مہنگائی بڑھی اور اسے روکنے کیلئے شرح سود بڑھائی گئی تو لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس برس مہنگائی اور شرح سود کم ہونے والے ہیں۔