ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن،خوشحال بلوچستان 

ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن،خوشحال بلوچستان 
کیپشن: Prosperous Balochistan on the path of development and prosperity

ایک نیوز: بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی، خوشحال بلوچستان ایک مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے۔ آج بدلتے، جاگتے اور ابھرتے ہوئے بلوچستان پر نظر ڈالیں تو پتہ چلتا ہے کہ واقعی برسوں سے پسماندہ بلوچستان ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔ 

بلوچستان میں حکومت پاکستان کے ”ویژن بلوچستان2030“ کے تحت کمیونیکیشن انفراسٹرکچر، ڈیموں کی تعمیر، پانی کی قلت کو دور کرنے اور فشریز کے مختلف منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ 

خوشحال بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں حکومتی اور عسکری کاوشوں کا کلیدی کردار رہا ہے۔ پاکستان آرمی ہیومن سیکیورٹی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لیے، حکومت پاکستان اور برادر ملکوں کے تعاون سے صحت، تعلیم اور لوگوں کو روزگار مہیا کرنے کے منصوبوں میں بھرپور معاونت کر رہی ہے۔ 

کوئٹہ میں سٹیٹ آف دی آرٹ کارڈیک سنٹر، گوادر ہاسپٹل، آواران، ژوب، خضدار اور پنجگور میں صحت عامہ کی بہترین سہولیات سرفہرست ہیں۔ گوادر پورٹ بھی خطے میں گیم چینجر کا کردار ادا کر رہا ہے جس سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہو رہے ہیں۔ 

تُربت میں یونیورسٹی، میڈیکل کالج کا قیام، ڈیٹ پروسیسنگ پلانٹ سے بھی مقامی افراد کو روزگار مہیا ہو رہا ہے۔ وطن سے بےلوث محبت کے باعث آج عسکری قیادت میں بلوچ نوجوانوں کی بڑھتی تعداد اور دلچسپی دشمن عناصر کے منہ پر طمانچہ ہے۔ 

بلوچ نوجوانوں کی برّی، بحری، فضائی، لیویز، پولیس اور انسدادِ دہشتگردی شعبوں میں شمولیت ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے۔ چند ملک دشمن عناصر بلوچستان کی ترقی میں خلل ڈالنے کے درپے ہیں تاہم افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان تمام عزائم کو ناکام بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ 

ملک دشمن جھوٹے بیانیے کو شکست دے کرآج بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ بلوچ نوجوان پاکستان اور صوبے کا فخر ہیں۔