ایک نیوز :راولپنڈی موسم سرما کی تعطیلات کے باوجود کھلنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف محکمہ تعلیم راولپنڈی کا ایکشن سی ای او ایجوکیشن یاسین بلوچ نے 10 تعلیمی اداروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق کاروائیاں سیٹلائٹ ٹاون، ٹیپو روڈ، ہارلے اسٹریٹ، مصریال روڈ اور پشاور روڈ کے اداروں کے خلاف کی گئیں.
یاسین بلوچ کا کہنا ہے کہ اداروں کو ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ آرڈیننس 2020 کے سیکشن 9 ون کے تحت نوٹسسز جاری کیئے گئے، پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں 9 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر رکھا ہے، تعلیمی اداروں کی انتظامیہ نے پنجاب کے جاری نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی کی۔
محکمہ تعلیم راولپنڈی نے پرائیوٹ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ سے جواب طلب کیا۔