ویب ڈیسک :الوداعی ٹیسٹ سے قبل تجربہ کار آسٹریلوی اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر کی گرین کیپ سڈنی میں چوری ہوگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ میرا بیگ چوری ہو گیا ہے جس میں میری بیٹیوں کے لیے تحائف اور میری کیپ تھی۔
???????? David Warner has issued an impassioned plea for the return of his baggy green.
— ABC SPORT (@abcsport) January 2, 2024
His backpack, which contained his baggy green, was taken from his luggage on the eve of the Sydney Test.
: David Warner (via Instagram) pic.twitter.com/C4QRdMxf0I
آسٹریلوی اوپنر نے کیپ لوٹانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ جس کے پاس بھی میرا بیگ ہے، وہ میری کیپ لوٹا دیں، بیگ رکھ لیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈیوڈ وارنر نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے اختتام کے ساتھ ہی ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں یقینی طور پر ایک روزہ کرکٹ سے بھی ریٹائر ہو رہا ہوں، بھارت میں ورلڈ کپ جیتنا، بہت بڑی کامیابی ہے۔
ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ چیمپئنز ٹرافی آنے والی ہے، اگر آئندہ دو برسوں کے دوران میں اچھی کرکٹ کھیلتا رہا اور انہیں ٹیم کے لیے کسی بلے باز کی ضرورت ہوئی تو میں دستیاب ہوں گا۔