پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز :نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان

پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز :نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان
کیپشن: پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز :نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان

ویب ڈیسک :پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ نے ٹیم کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق نیوزی لینڈ کرکٹ  کے مطابق کین ولیمسن پانچ میچز کی سیریز کا تیسرا میچ نہیں کھیلیں گے ۔کین ولیمسن کی جگہ تیسرے میچ میں جوش کلارکسن شریک ہوں گے ،کین ولیم سن کی عدم موجودگی میں مچل سینٹز تیسرے میچ میں کپتان ہوں گے ۔لوکی فرگوسن کی جگہ ابتدائی دو میچز میں بین سیئرز حصہ لیں گے ۔ٹرینٹ بولٹ اور جمی نیشم لیگز میں مصروفیات کی وجہ  سے سیریز نہیں کھیلیں گے ۔کائل جیمی سن اور مائیکل بریسویل مکمل فٹ نہیں۔رچن روندرا کو سیریز کیلئے آرام دیا گیا ہے ۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم :

نیوزی لینڈ کی پندرہ کھلاڑیوں میں کین ولیم سن ،فن ایلن ،مارک چیپمین اور جوش کلارکسن شامل ہوں گے ،لوکی فرگوسن میٹ ہینری ایڈم ملنے اور ڈیرل مچل بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔گلین فلپس ، مچل سینٹنر بین سیئرز ، ٹم سیفرٹ ، اش سودھی اور ٹم ساؤتھی کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی میچز بارہ ، چودہ ،سترہ ،انیس اور اکیس جنوری کو کھیلے جائیں گے ۔