ویب ڈیسک :افغانستان کے کرکٹر مجیب الرحمان کو این او سی شرائط میں تبدیلی کے بعد بگ بیش لیگ سے باہر کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق مجیب الرحمان افغانستان کے ان تین کرکٹرز میں سے ایک ہیں جنہیں افغان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ ماہ کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر سزائیں سنائی تھیں جبکہ دیگر دو کرکٹرز میں نوین الحق اور فضل الحق فاروقی شامل ہیں، ان تینوں کرکٹرز کے خلاف ملکی سینٹرل کنٹریکٹ پر اپنے ذاتی مفاد ات کو ترجیح دینے کی وجہ سے ڈسپلنری ایکشن لیا گیا اور ان پر آئندہ دو سال تک کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔
افغان کرکٹ بورڈنے 25 دسمبر کو بیان جاری کیا لیکن اس وقت تک مجیب الرحمان بی بی ایل میں اپنی فرنچائز کی طرف سے دو میچز کھیل چکے تھے ، اس کے بعد یکم جنوری کو رینیگیڈز نے تازہ اعلان میں مجیب الرحمان کو این او سی شرائط میں تبدیلی کے بعد منگل کے روز میلبورن سٹارز کے خلاف ہونے والے میچ سے باہر کر دیا گیا ۔