راولپنڈی:اڈیالہ جیل میں قیدیوں نےساتھی کو بدفعلی کےبعد قتل کر دیا

Jan 03, 2024 | 10:02 AM

ایک نیوز: اڈیالہ جیل بھی قیدیوں اور حوالاتیوں کے لیے غیر محفوظ ہو گئی،اڈیالہ جیل میں قیدیوں نے ساتھی قیدی کو حوس کا نشانہ بنانے کے بعد جان سے ہی مار ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بااثر قیدیوں کی جانب سے ایک قیدی کیساتھ بدفعلی کا واقعہ سامنے آیا ہے، ملزموں نے زور زبردستی سے جیل میں موجود دوسرے قیدی حوس کا نشانہ بنایا۔

مقتول سبیل کو زیادتی کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کیا گیا۔

 جیل میں موجود پولیس کے اہلکار مقتول قیدی کو بچانے میں ناکام رہے، جیل انتظامیہ کی درخواست پر تھانہ صدر بیرونی میں زیادتی کرنے والے 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 

مقدمہ کے متن کے مطابق مقتول قیدی کو وقاص، آصف نکاش اور بلال نے زیادتی کے بعد قتل کیا۔

جیل انتظامیہ کا کہناہے کہ مقتول قیدی بے ہوش پڑا تھا، ہسپتال منتقل کرنے پر موت کی تصدیق ہوئی۔

مزیدخبریں