ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن15جنوری کو انتخابی منشور کااعلان کرے گی ،نوازشریف نے گرین سگنل دیدیا۔
ذرائع ن لیگ کے مطابق مسلم لیگ ن کا انتخابی منشور سے متعلق قائد نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا
اجلاس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے 15 جنوری کو انتخابی منشور کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
انتخابی منشور کے اعلان کے لئے تقریب کا اہتمام لاہور کے مقامی ہوٹل میں کیا جائے گا، تقریب میں ن لیگ کے قائد نوازشریف بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
ن لیگ 15جنوری کو انتخابی منشور کا اعلان کرے گی
Jan 03, 2024 | 00:49 AM