ویب ڈیسک:غزہ جنگ نے اسرائیل میں نیتن یاہو کی مقبولیت کو بڑا دھچکا پہنچادیا۔
اسرائیلی ڈیموکریسی انسٹیٹیوٹ کے تازہ سروے کے مطابق حماس کے خلاف جاری جنگ نے اسرائیل میں نیتن یاہو کی مقبولیت کو بڑا دھچکا پہنچایا ہے اور انکے پاس اب صرف 15 فیصد اسرائیلیوں کی حمایت باقی بچی ہے جبکہ 85 فیصد لوگ انکے مخالف ہیں۔
سروے کے مطابق صرف 15 فیصد اسرائیلی چاہتے ہیں کہ غزہ میں حماس کے خلاف جنگ ختم ہونے کے بعد نیتن یاہو وزیراعظم کے عہدے پر برقرار رہیں تاہم اب بھی بہت سے لوگ حماس کیخلاف اُن کی حکمت عملی کی حمایت کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے 7 اکتوبر کے حملے کے بعد حماس کو کچلنے کا اعلان کیا تھا تاہم اسرائیلی فورسز تقریباً تین ماہ کے طویل جوابی حملے میں کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہیں۔