پاکستانی شائقین رنبیر کپور کی ’انیمل‘ کب دیکھ سکیں گے؟ 

پاکستانی شائقین رنبیر کپور کی ’انیمل‘ کب دیکھ سکیں گے؟ 
کیپشن: پاکستانی شائقین رنبیر کپور کی ’انیمل‘ کب دیکھ سکیں گے؟ 

ویب ڈیسک:نبیر کپور کی میگا تھرلر ایکشن فلم ’انیمل‘ کیلئے پاکستانی شائقین کا انتظار ختم ہونے کو ہے اور فلم کی نیٹ فلکس پر ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا زرائع کے مطابق بلاک بسٹر فلم 26 جنوری کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیلئے پیش کردی جائے گی اور پوری دنیا کے شائقین اسے دیکھ سکیں گے۔
یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’انیمل‘ نے نا صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے اور اس کا مجموعی بزنس ایک ہزار کروڑ تک پہنچنے والا ہے۔
سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کے ساتھ انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا اور دیگر اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا۔