ایک نیوز(فیکٹ چیک):مولاناطارق جمیل کے صاحبزادے ٹریفک حادثے میں زخمی نہیں ہوئے۔مولاناآزاد جمیل نےایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے کی خبر کی سختی سے تردید کی۔
میرے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں کہ خدانخواستہ میرا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے ،الحمدللہ میں عافیت اور خیریت سے ہوں۔
— Rizwanyounus (@RizwanyounusRi3) January 3, 2023
مولانا طارق جمیل صاحب کے بیٹے مولانا آزاد جمیل صاحب کےروڈ ایکسیڈنٹ کی خبر غلط ہے۔
مولانا آزاد جمیل pic.twitter.com/tE3g8Sj6UF
مولاناطارق جمیل کے صاحبزادے مولاناآزاد جمیل کاکہنا ہے کہ میرے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں کہ خدانخواستہ میرا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے ،الحمدللہ میں عافیت اور خیریت سے ہوں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پرخبرگردش کررہی تھی کہ مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے مولانا یوسف جمیل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ بھی کہا جارہا تھا کہ حادثے میں مولانا یوسف جمیل کے سرپر چوٹیں لگیں ۔مولانا یوسف جمیل کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل کینیڈا میں مقیم مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ پڑا تھاجسے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔مولانا طارق جمیل گزشتہ ہفتے پاکستان سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پہنچے جہاں انہیں ایک اسلامی کانفرنس میں شرکت کرنی تھی۔رات کے تین بجے ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی اور انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے۔
مولانا طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نے والد کو دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی تھی۔یوسف جمیل نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا تھا کہ والد اس وقت کینیڈا میں ہیں اور ان کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔