ایک نیوز :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی پارٹی کی سینئر قیادت کو ہدایت کی کہ چودھری پرویز الٰہی پرنظر رکھو کیوں کہ چودھری پرویز الٰہی اپنے سیاسی فائدے کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق چیئر مین تحریک انصاف نے پنجاب کی سینئر لیڈر شپ سے زمان پارک میں ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی ۔اس موقع پر عمران خان نے سینئر لیڈرشپ کو ہدایت کی کہ پرویز الٰہی کو میں پرانا جانتا ہو ں ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھو، پرویز الٰہی سیاسی فائدے کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہے ۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی قیادت سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ پرویز الٰہی نے پہلے سیٹ ایڈجسٹمنٹ مانگ لی پھر وزارت اعلیٰ بھی، پرویز الٰہی سیاسی فائدے کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہے، پرویز الٰہی پر اندھا اعتماد نہ کرو، ہمیں مستقبل میں بھی بلیک میل کرسکتا ہے، عمران خان نے پارٹی کی سینئر قیادت کو پنجاب کے معاملات بارک بینی سے دیکھنے کی ہدایت بھی کردی۔