وزیر اعظم شہباز شریف کا یو اے ای کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

Jan 03, 2023 | 22:52 PM

ایک نیوز: وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹیلیفونک رابطے میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ بن زید النہیان کیساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور باہمی عزم کا اعادہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو پاکستان کی سربراہی میں 9 جنوری کو جنیوا میں ہونے والی انٹرنیشنل کانفرنس آن ریسیلینٹ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

 وزیراعظم نے پاکستان میں موسمیاتی سیلاب سے ہونے والی حالیہ تباہی کے بعد پاکستان کی مالی  امداد پر متحدہ عرب امارات کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے 9 جنوری 2023 کو جنیوا میں منعقد ہونے والی 'انٹرنیشنل کانفرنس آن رذیلیئینٹ   پاکستان'  کے بارے میں  عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کو آگاہ کیا اور کانفرنس میں  یو اے ای سے اعلیٰ سطح کی شرکت کے لیے درخواست کی۔ 

 شیخ محمد بن زاید النہیان نے کانفرنس کے بنیادی ایجنڈا کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔ 

  پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پانچ دہائیوں سے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ مشترکہ اقدار اور ثقافت میں مضبوطی سے جڑے ہوئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سرمایہ کاری کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔

مزیدخبریں