ایک نیوز:معروف اطالوی ڈیزائنر ’ڈولس اور گبانا‘ پاکستانی آرٹ کی کاپی کرنے کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگیا ہے۔
کئی بین الاقوامی برانڈز اپنی دہائیوں پرانی، سستی مصنوعات کے لیے ترقی پذیر ممالک کے فنکاروں کے آرٹ کو کاپی کرنے کی رجعت پسندانہ ذہنیت کو ابھی تک برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
Dolce and Gabbana Pakistani Truck Art limited edition toaster a mere $850
— Rafia Zakaria (@rafiazakaria) January 1, 2023
People in Pakistan still starving. Perhaps send a few extra dollars their way https://t.co/qohXEldi4z pic.twitter.com/B3Uqnlott7
پاکستانی مصنفہ رافعہ زکریا نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کی توجہ ایک اہم معاملے کی طرف مبذول کروائی ہے۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں اطالوی ڈیزائنر ’ڈولس اور گبانا‘ کے ٹوسٹر کی تصویر شیئر کی ہے۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ڈولس اور گبانا کی جانب سے پاکستانی ٹرک آرٹ کے پرنٹ والے ٹوسٹر کی محدود تعداد کو 850 ڈالرز میں فروخت کیا جارہا ہے‘۔
اُنہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’ پاکستان میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، شاید وہ اس سے حاصل کردہ کچھ رقم پاکستان بھی بھیجیں‘۔
سوشل میڈیا صارفین بھی بین الاقوامی برانڈز کی جانب سے غیر اخلاقی طور پر پاکستانی فنکاروں کو کریڈٹ دیے بغیر ان کے آرٹ کی کاپی کرنے پر رافعہ زکریا کی جانب سے ہونے والی تنقید کی حمایت کرتے نظر آرہے ہیں۔