امریکا نے چوری شدہ ’’ قدیم سبز پتھر کا تابوت ‘‘ مصر کو واپس کر دیا

Jan 03, 2023 | 22:23 PM

ایک نیوز: شمالی مصر کے ابوسر قبرستان سے لوٹ کر امریکا سمگل کیا گیا قدیم مصری سرکوفگس ’’ سبز پتھر کا تابوت‘‘ مصر کو واپس کیاگیا۔

 امریکی میوزیم میں نمائش کے لیے رکھا گیا قدیم مصری سرکوفگس ایک عالمی آرٹ سمگلنگ نیٹ ورک نے لوٹ کر 2008 میں جرمنی کے راستے امریکہ سمگل کیا تھا۔

مصر کے نوادرات کی سپریم کونسل کے اعلیٰ عہدیدار مصطفیٰ وزیری نے کہا کہ سرکوفگس قدیم مصر کے آخری خاندانی دور سے تعلق رکھتا ہے، یہ دور 664 قبل مسیح میں آخری فرعونی حکمرانوں کے دور سے لے کر سکندر اعظم کی مہم تک موجود رہا۔

کئی سال تک جاری رہنے والی تحقیقات کے بعد سرکوفگس کو واپس بھیجا گیا اور اسے پیر کو قاہرہ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران امریکی سفارت کاروں نے باضابطہ طور پر مصری حکام کے حوالے کیا۔

 امریکی ناظم الامور  کاکہنا تھا  کہ آج کی تقریب امریکہ اور مصر کے درمیان نوادرات کے تحفظ اور ثقافتی ورثے کے تحفظ پر تعاون کی طویل تاریخ کی علامت ہے۔

مصری وزیر احمد عیسی نے کہا کہ سرکوفگس کی واپسی مصر کی سمگل شدہ نوادرات کی بازیابی کے لیے سخت کوششوں کو ظاہر کرتی ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ واحد ملک نہیں ہے جس نے مصر کو نوادرات واپس کیے ہیں 2021 میں اسرائیل نے 95 قیمتی اور قدیم نوادارت مصر کے حوالے کیے جو ملک میں سمگل یا یروشلم میں فروخت کے لیے موجود تھے۔

مزیدخبریں