معروف اینکر پرسن مشعل بخاری انتقال کر گئیں

معروف اینکر پرسن مشعل بخاری انتقال کر گئیں
کیپشن: Well-known anchor person Mashal Bukhari passed away

ایک نیوز:  پاکستان کی معروف نیوز اینکر مشعل بخاری کینسر کے باعث دم توڑ گئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی رائے شاہ نواز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بہت افسوسناک خبر سننے کو ملی ہے کہ مشعل بخاری دار فانی سے کوچ کر گئی ہیں۔

خیال رہے کہ مشعل بخاری کا شمار پاکستان کے سینئر اور تجربہ کار صحافیوں میں ہوتا تھا، وہ ایک بہترین اور خوبصورت نیوز اینکر اور ٹی وی شو کی میزبان تھیں۔

 مشعل بخاری وہ 08 جولائی 1984 کو کراچی، سندھ میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے اپنے صحافتی کیرئیر کا آغاز نجی ٹی وی چینل سے بطور اینکر پرسن کیا۔