ایک نیوز :عمران خان پر حملے کی رپورٹ لیک ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سے سخت ناراض ہوگئے ۔سی سی پی او لاہور کو تبدیل کئے جانے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سے سخت ناراض ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملے کی فائنل انکوائری رپورٹ سے پہلے فرانزک رپورٹ کیسے لیک ہو گئی؟
فرانزک رپورٹ کے مطابق عمران خان کو زیادہ دھاتی ٹکڑے لگے جبکہ ایک گولی لگی ، کچھ پارسل سی سی پی او دفتر سے پیک کر کے بھجوائے گئے اور وہیں سیل پیک رپورٹ آئی،فرانزک سائنس لیبارٹری کو دس گولیوں جبکہ 33 شواہد پارسل میں بھجوائے گئے تھے۔
فرانزک سائنس لیبارٹری کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان پر جس کنٹینر پر گولیاں برسائیں گئیں اس میں گولی لگنے کا صرف ایک سوراخ ہے، عمران خان جس ٹرک پر سوار تھے اسکے بائیں سائیڈ سے فائر کیے گئے ۔