اتحادی ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم سے مزید فنڈز مانگ لئے 

اتحادی ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم سے مزید فنڈز مانگ لئے 
کیپشن: اتحادی ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم سے مزید فنڈز مانگ لئے 

ایک نیوز :وزیراعظم شہباز شریف سے حکومتی اتحادی اور لیگی وزرا و ارکان اسمبلی نے ملاقاتیں کیں ، ارکان پارلیمنٹ نے انتخابات سے قبل ترقیاتی سکیموں کیلئے مزید فنڈز کے اجراء کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف سے حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں اور ن لیگ کے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ نے ملاقاتیں کیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر دفاع خواجہ آصف بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور امن و امان کے حالات پر بات چیت ہوئی۔ 
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمن مزاری نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزارت بین الصوبائی رابطہ  کے امور، صوبوں کے مابین مختلف معاملات پر ہم آہنگی کے فروغ اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ 
وزیراعظم شہباز شریف سے ارکان اسمبلی چوہدری خالد جاوید وڑائچ، ندیم عباس، ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی اور سیدہ نوشین افتخار نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ وزیر مملکت پاور ڈویژن ہاشم نوتیزئی نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔