بھارتی سرحد سے پاکستان میں داخل ہونے والا چیتا ہلاک

Jan 03, 2023 | 20:04 PM

ایک نیوز :محکمہ وائلڈ لائف کے ڈپٹی کنزریوٹر میر اعجاز علی تالپور کا کہنا ہے کہ چیتا تحصیل اسلام کوٹ کےمختلف علاقوں میں کل دیکھا گیا تھا، علاقہ مکینوں نے چیتےکا شکار کرلیا۔
ڈپٹی کنزرویٹر میر اعجاز علی تالپور کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بھارتی سرحد سے پاکستانی علاقے اسلام کوٹ چیتے کے داخل ہونےکی اطلاع پر  چیتے کو پکڑنے کیلئے مخصوص گن کا بندوست کیا جا رہا تھا۔ چیتےکو  پکڑنے کے بعد کیر تھرپارک میں چھوڑنا تھا لیکن اس سے پہلے ہی علاقہ مکینوں نے اسے مار دیا۔

مزیدخبریں