صدر مملکت نے پمز بل 2022 کی منظوری دے دی

Jan 03, 2023 | 19:53 PM

ایک نیوز :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) بل 2022ء کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کےمطابق پارلیمنٹ نے آئین کے آرٹیکل 75 دو کے تحت 20 دسمبر 2022 ء کو مشترکہ اجلاس میں بل پر دوبارہ غور کے بعد ترامیم کے ساتھ بل کو منظور کیا تھا صدر نے یہ بل آئین کے آرٹیکل 75 ایک بی کے تحت 8 نومبر 2022ء کو پارلیمنٹ کو دوبارہ غور کرنے کیلئے واپس بھیجا تھا۔ 

 صدر نے پمز بل 2022 ء کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے۔بل کا مقصد فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ ایکٹ 2021ء کو ری پیل کرنا ہے۔

مزیدخبریں