اسلام آباد،بہارہ کہو کے علاقے میں خاتون سے مبینہ زیادتی 

Jan 03, 2023 | 19:07 PM

ایک نیوز :تھانہ بہارہ کہو کے علاقے میں خاتون کو دو ملزم عمر شہزاد اور ندیم احمد  نے مبینہ زیادتی کانشانہ بنایا۔

مقدمے کے مطابق وفاقی دارلحکومت کے علاقے بہارہ کہو میں زیادتی کاواقعہ پیش آیا۔ متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ 2 ملزم عمر شہزاد اور ندیم احمد  رات ساڑھے نو بجے کے قریب   گھر میں داخل ہوئے۔والدہ ضروری کام سے مری گئی ہوئی تھیں ۔ملزمان باری باری زیادتی کرتے رہے۔واردات کے بعد دونوں ملزمان فرار ہو گئے۔

 بھارہ کہو پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا۔

مزیدخبریں