اسلام آباد خودکش حملے میں ملوث مبینہ دہشت گرد ،2سہولت کارگرفتار

اسلام آبادخودکش دھماکہ کرنیوالے ملزم کی شناخت ہوگئی
کیپشن: The Islamabad suicide bomber has been identified

ایک نیوز:سکیورٹی ادروں اور  سی ٹی ڈی کی جانب سے اسلام آباد میں حلمہ کرنیوالے مبینہ خودکش حملہ آور کی تصویر جاری کی گئی تھی جس کی شناخت موبائل سم سے ہوئی۔پولیس نے مبینہ دہشت گرد اور 2سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشتگرد کو تھانہ ترنول کی حدود سےخفیہ اداروں کی معلومات اور جدید سائنسی تیکنیک کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کے دو سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

 اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ 23 دسمبر کو ہونے والے خود کش دھماکہ کرنے والے کی شناخت ہوگئی۔خود کش حملہ آور کی شناخت موقع سے ملنے والے موبائل سم سے ہوئی جو اسی کے نام پر تھی ۔حملہ آور کا نام ثاقب الدین عمر بائیس سال اور وہ کرم ایجنسی کا رہائشی تھا ۔خود کش حملہ آور نے 22 دسمبر کو ضلع کرم سے صوابی کا سفر کیا ۔حملہ آور رات صوابی میں گزارکروہ وقوعہ کی صبح ہی اسلام آباد پہنچا تھا۔خودکش حملہ آور 10 سے 12 کلوگرام باردو سے بھری جیکٹ پہنے ہوئے تھا۔خودکش حملہ آور کو راولپنڈی کے ایک رہائشی شخص کی جانب سے مدد فراہم کی گئی تھی ۔