ایک نیوز :سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے انکشاف کیاہے کہ ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں 23 فیصد روپے کی قدر کو اوور ویلیو کیا،روپے کی قدر کو اوور ویلیو کرنے کے باعث ہماری ایکسپورٹس گر گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ نون لیگ کی حکومت ہمارے لئے 19.2 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ چھوڑا۔ زرمبادلہ کے ذخائر 9.4 ارب ڈالر تھےان کی پالیسیوں کے باعث ایکسپورٹس میں دس ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ پی ٹی آئی کے برسر اقتدار آتے ہی اسے 32 ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو دنیا سے قرض مانگتے شرم آتے تھی۔ پاکستان کو مجبوری میں آئی۔ ایم۔ ایف کا پروگرام لینا پڑا۔ آئی۔ ایم۔ ایف پاکستان کے سیاسی حالات کے مطابق پیکج دیتا ہے۔
ان کا مزید کہناتھا کہ مشرف کے زمانے میں آئی۔ ایم ایف کو ہماری ضرورت تھی ہمارے زمانے میں ایسی کوئی ضرور نہیں تھی۔ عمران خان نے اپوزیشن کی سخت تنقید کے باوجود کورونا کے دوران مکمل لاک ڈاؤن نہیں کیا۔