عمران خان پر قاتلانہ حملے کی فرانزک رپورٹ منظر عام پر آگئی

Jan 03, 2023 | 18:16 PM

ایک نیوز:   فرانزک رپورٹ کے مطابق وزیرآباد حملے میں عمران خان کو گولیوں کے 3 ٹکڑے اور ایک دھاتی ٹکڑا لگا۔ عمران خان کے ٹرک کی بائیں سائیڈ سے فائرکیے گئے۔

وزیرآباد جائے وقوعہ سے ملنے والے 10 خول پنجاب فرانزک لیب کو بھجوائے گئے۔ جناح اسپتال کے میڈیکولیگل نے رپورٹ بھی فرانزک لیب کوبھجوائی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فرانزک سائنس لیبارٹری کو مجموعی طور پر 33 شواہد بھجوائے گئے تھے۔ شواہد، سی سی پی او آفس لاہور، ڈی پی او وزیر آباد کی طرف سے بھجوائے گئے۔

حملے میں جاں بحق تحریک انصاف کے کارکن معظم گوندل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی منظرعام پر آگئی۔

رپورٹ کے مطابق معظم گوندل کے سر کے پیچھے گولی لگی جو ماتھے سے باہر نکلی۔ معظم پر گولی اونچائی سے فائر ہوئی جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔

مزیدخبریں