خان صاحب! آپ نے جو تاریخی مہنگائی کی اس پر وائٹ پیپر کب جاری کریں گے؟ مریم اورنگزیب

عمران خان کے وائٹ پیپر جاری کرنے پر مریم اورنگزیب کا رد عمل 
کیپشن: عمران خان کے وائٹ پیپر جاری کرنے پر مریم اورنگزیب کا رد عمل 

ایک نیوز :وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کس منہ سے وائٹ جاری کررہے ہیں ،آپ نے جو تاریخی مہنگائی کی وہ کس وائٹ پیپر میں درج کریں گے؟
تفصیلات کےمطابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  آپ وائٹ پیپر جاری کریں کہ آپ ہیرے جمع کرنے میں مصروف تھے ،آپ نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ،جو تاریخی قرضے آپ نے لئے کیا وہ اس وائٹ پیپر میں درج ہے؟
 انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں مہنگائی کم ترین سطح3 فیصد پر تھی ،ن لیگ کے گزشتہ دور میں پاکستان 6.1فیصد کی شرح سے ترقی کر رہا تھا،مسلم لیگ ن کے گزشتہ دور میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا گیا، عمران خان کو مسلم لیگ ن کے گزشتہ دور کی کامیابیاں بھی بتانی چاہئیں تھیں ، مسلم لیگ ن کے گزشتہ دور میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں کم تھیں ۔