دادا اور والد کی سیاست کوآگے لے کر چلوں گا،چودھری شافع حسین

دادا اور والد کی سیاست کوآگے لے کر چلوں گا،چودھری شافع حسین
کیپشن: I will carry forward the politics of grandfather and father, Chaudhry Shafi Hussain

ایک نیوز نیوز:رہنمامسلم لیگ ق چودھری شافع حسین کاکہنا ہے کہ چودھری ظہورالٰہی شہیداور چودھری شجاعت حسین کی عوامی خدمت اور رواداری کی سیاست کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

چودھری شافع حسین کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ  سیاستدان ملک کا سوچیں ہر ایک کو سر جوڑ کر ملک کی بہتری کیلئے کام کر نا چاہیے۔ پنجاب میں کرپشن عروج پر ہے۔ملازمتوں کیلئے بھی پیسے لئے جاتے ہیں ۔ سیاست میں پوائنٹ سکورنگ ختم ہونی چاہیے ،ہر دن رات ہر کوئی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کررہا ہوتا ہے۔  انسان کی زندگی بہت چھوٹی سی ہوتی ہے ،ہر ایک کو سر جوڑ کر ملک کی بہتری کیلئے کام کر نا چاہیے ۔ سیاستدانوں کی اکثریت اپنی جیب کا سوچتی ہے۔کچھ عرصے کیلئے اپنی جیب کا نہ سوچیں ملک کا سوچیں۔

رہنما مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا بڑی قربانیوں کے بعد ہمیں پاکستان ملا ہے ملک میں امن وامان کا مسئلہ سیریس ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سر مایہ کارجو پاکستان میں آنا چاہیے۔

چودھری شافع حسین کا کہنا تھا  میرے دادا چوہدری ظہورالٰہی شہید نے سیاست میں بڑی جدو جہد کی ہے ۔چودھری شجاعت حسین ہماری خاندان کی سیاست کو آگے لیکر چلے ۔چودھری  شجاعت حسین نے عوامی خدمت اور  رواداری کی سیاست کو آگے بڑھایا ہے خاندان کو اکٹھا رکھنے کی دن رات کوشش کی ہے ۔