ایک نیوز : ٹی20 ورلڈ کپ 2022 میں ناقص کارکردگی کے باوجود بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے چیتن شرما کو کے عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی ے بھارتی ٹیم کے چیف سلیکٹر سمیت سلیکشن کمیٹی کے باقی ارکان کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے 13 امیدواروں کا انٹرویو لے لیا گیا جس کے بعد چیف سلیکٹر کے عہدے کی دوڑ میں چیتن شرما سب سے آگے رہے۔
چتن شرما بی سی سی آئی کی حالیہ میٹنگ کا بھی حصہ تھے۔ بی سی سی آئی نے 7 ٹیسٹ ،30 فرسٹ کلاس میچز ، 10 ون ڈے اور 20 فرسٹ کلاس میچز کھیلنے والے شخص کو سلیکشن کمیٹی کی سربراہی کے لیے درخواست دینے کا اہل سمجھا۔
اس سے قبل یکم جنوری کو بی سی سی آئی نے ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی تھی چیتن شرما بھی اس میٹنگ کا حصہ تھے۔ انہیں بی سی سی آئی نے 2023 ورلڈ کپ کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کے لیے کہا تھا۔ اس کے لیے انہوں نے اپنا ان پٹ دیا۔ اس کی وجہ سے بی سی سی آئی کے اعلیٰ حکام نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے 20 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا اور ورک لوڈ مینجمنٹ کے بارے میں بھی بات کی۔