کہروڑ پکا:جہانگیر ترین کی وزیرمملکت داخلہ عبدالرحمان کانجو سے ملاقات

کہروڑ پکا:جہانگیر ترین کی وزیرمملکت داخلہ عبدالرحمان کانجو سے ملاقات
کیپشن: Kahrur Pakka: Jahangir Tareen meeting with Minister of State for Interior Abdul Rehman Kanju

ایک نیوز: عام انتخابات کا وقت قریب آتے ہی جنوبی پنجاب کی سیاست میں بھی ہلچل شروع ہوگئی ہے۔ جہانگیر ترین نے جنوبی پنجاب کی اہم شخصیت سے بڑی ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر خان ترین کہروڑ پکا میں علی پور کانجو پہنچے جہاں انہوں نے وزیرمملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو سے ملاقات کی۔ 

جہانگیر ترین نے عبدالرحمان کانجو کے چچا خورشید کانجو کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ 

اس موقع پر جہانگیر خان ترین کے صاحبزادے علی خان ترین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔