عارف والا:دولہے کا انوکھا شوق، پیازوں کا ہار پہنے دلہن لینے پہنچ گیا

Jan 03, 2023 | 15:57 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: عارف والا میں شادی والے دن دولہے کا انوکھا شوق، دولہا پیازوں کا ہار پہنے دلہن کو لینے پہنچ گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق پیاز مہنگا ہوا تو دولہے میاں نے پیازوں کا ہار بنا کر گلے میں ڈال لیا۔  گاؤں 205 ای بی میں دولہا آصف پیاز سے بنا ہار پہن کر دولہنیا لینے پہنچا۔

دولہا آصف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پیاز اور ڈالر کی قیمت برابر ہے اسی لیے پیاز کو گلے میں پہننے کو ترجیح دی۔  دولہا کی انوکھی تیاری کی فوٹیج سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-03/news-1672743312-4159.mp4

مزیدخبریں