ایک نیوز : اداکار شیزان خان کی بہن فلک ناز نے اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنیشا اور شیزان کے درمیان باہمی رضامندی سے بریک اپ ہوا تھا۔
شیزان خان کی بہن فلک ناز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ تنیشا اور شیزان کے درمیان بریک اپ باہمی رضامندی سے ہوا تھا اور اُن کا رشتہ ٹی وی شو کے سیٹ پر مردہ پائے جانے سے چند ہفتے قبل ٹوٹ گیا تھا۔
قبل ازیں ملزم شیزان خان کے اہل خانہ نے آنجہانی اداکارہ تنیشا شرما کے اہل خانہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا جواب دینے کے لیے پریس کانفرنس کی تھی۔
View this post on Instagram
دوسری طرف شیزان خان کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ تُنیشا کے رشتے اپنی فیملی کے ساتھ اچھے نہیں تھے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک بار تو اداکارہ کی ماں نے ہی اس کا گلا دبایا تھا۔ شیزان خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کی ماں نے جب تُنیشا کا گلا دبایا تھا تو یہ بات تُنیشا نے اُس وقت جس سیریل میں کام کر رہی تھی اس کے ڈائریکٹر کو بھی بتائی تھی۔ اس کے علاوہ انھوں نے سنجیو کوشل کا بھی تذکرہ کیا جو کہ تُنیشا کی ماں کے دوست ہیں۔ سنجیو سے تُنیشا بہت زیادہ ڈرتی تھی۔ سنجیو کی وجہ سے تُنیشا کو انزائٹی ایشوز آتے تھے اور اسی وجہ سے وہ اپنے دوست کنور ڈھلوں کے ساتھ 3 ماہ تک رکی تھی۔