ایک نیوز: تحریک انصاف نے شہباز حکومت کی معاشی پالیسیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا ہے۔
وائٹ پیپر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا موازنہ جاری کیا گیا ہے، 9 ماہ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں تہلکہ خیز اضافہ ہوا۔
پی ٹی آئی وائٹ پیپر کے مطابق گزشتہ 9 ماہ میں آٹے کی قیمت میں 86 فیصد تک اضافہ ہوا، 9 ماہ قبل آٹا ہر مارکیٹ میں دستیاب تھا جبکہ 9 ماہ بعد آٹا مارکیٹ سے غائب ہے۔
گزشتہ 9 ماہ کے دوران دودھ کی قیمت میں 28 فیصد، چاول 60 فیصد، گوشت 16عشاریہ 4 فیصد اور انڈے کی قیمت میں 115 فیصد اضافہ ہوا۔
اسی طرح ٹماٹر34 فیصد، پیاز 338 فیصد مہنگے ہوئے، کوکنگ آئل 15 عشاریہ 2 فیصد، فروٹس سبزیاں 50 فیصد تک مہنگی ہوئیں، چائے کی پتی 60 فیصد، چینی 7عشاریہ 3 فیصد مہنگی ہوئی۔
دوسری جانب وائٹ پیپر جاری کرنے کی تقریب کے دوران تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے ایک نیوز نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ملکی معشیت تبا ہو رہی ہے۔ موجود حکومت کو کوئی فکر نہیں ۔وفاق کے بعد اب پنجاب میں ہماری حکومت بدلنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ سندھ کے سوداگر اب پنجاب میں ہمارے اراکین کی وفاداریاں تبدیل کرنے کے بولیاں لگا رہے ہیں۔
تحریک انصاف نے وائٹ پیپر جاری کر دیا
— AIK News News (@pnnnewspk) January 3, 2023
تحریک انصاف کی وائٹ پیپر میں وفاقی حکومت کی معاشی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا
#pnn #whitepaper @pti pic.twitter.com/GkUZOM1zg6