ایک نیوز: اعظم سواتی کو سی آئی اے سنٹر سے رہا کردیا گیا ہے۔ اعظم سواتی کو متنازع ٹوئٹ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، اعظم سواتی کو سب جیل قرار دیے گئے سی آئی اے سینٹر اسلام آباد میں رکھا گیا تھا۔اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر سپیشل جج سنٹرل کی عدالت سے اعظم سواتی کی رہائی کیلئے روبکار جاری کردی گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ سے فیصلہ کی مصدقہ نقل ملنے کے بعد اعظم سواتی کے صاحبزادے ایڈوکیٹ عثمان سواتی اور ایڈوکیٹ سہیل خان سواتی سپیشل جج سنٹرل کی عدالت پیش ہوئے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کا آرڈر پیش کیا۔
وکلاء نے کہاکہ ضمانتی مچلکے نقد کی صورت میں جمع کروانا چاہتے ہیں، عدالت نے استفسار کیاکہ آرڈر آج ملا ہے، جس پر سہیل سواتی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایاکہ تحریری آرڈر آج ملا ہے۔عدالت نے دو لاکھ کے مچلکوں کا حکم دیا تھا۔
انہوں نے اپنے دلائل میں مزید کہا کہ اعظم سواتی کیس میں انٹرنل پروسیجر کو فالو نہیں کیا گیا، عدالت نے ضمانتی مچلکے نقد میں جمع کروانے کی استدعا منظور کر لی اورانٹرنل پروسیجر سے متعلق ایس او پیز 2020 فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔