خواتین کی ہم جنس پرستی پر مبنی متنازعہ پاکستانی فلم کا ٹیزر جاری

Jan 03, 2023 | 13:47 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  خواتین کی ہم جنس پرستی پر مبنی متنازعہ پاکستانی فلم  ’بھیتر: اے لو اسٹوری‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیاہے ۔

رپورٹ کے مطابق فلم ’بھیتر: اے لو اسٹوری‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم کے ہدایت کار مظہر معین ہیں جبکہ اسے ماہر کمال نے تحریر کیا ہے۔ خواتین کی ہم جنس پرستی کے گرد گھومتی فلم کی میں جویریہ عباسی، منال صدیقی، زوہیب بخش اور عثمان چودھری نے اداکاری کے ہنر دکھائے ہیں۔فلم  کا مرکزی کردار بھیتر نامی ایک ہندو عورت ہے جس کی اپنی ہم جنس عورتوں میں دلچسپی دکھائی گئی ہے۔مختصر سے ٹیزر میں دو عورتوں کے درمیان محبت کے منظر کو نہایت بے باکی کے ساتھ فلمایا گیا ہے جو فلم کو ریلیز سے قبل ہی مشکل میں ڈال سکتا ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-03/news-1672735549-8103.mp4

مزیدخبریں