ایک نیوز: اسلام آباد میں بھی اغواء برائے تاوان کے کیسز رپورٹ ہونے لگے ملزمان نے 5 سالہ بچے کو اغوا کرکے 1 کروڑ تاوان مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق تھانہ کورال کے علاقے سے ملزمان باآسانی بچے کو اغواء کر کے لے گئے۔2 اغوا کاروں نے 5 سالہ بچے برہان کو موٹر سائیکل پر اغوا کرلیا جس کے بعد اغواء کاروں نے مغوی بچے کا 1 کروڑ تاوان مانگ لیا۔ اسلام آباد پولیس نے تاحال واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔ایک نیوز نے واقعہ کی سی سی ٹی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو ملزمان 5 سالہ برہان کو اغواء کر کے لے جا رہے ہیں۔
واضع رہے کہ گزشتہ سال بھی بھارہ کہو سے ایک بچے کو اغواء کر کے خیبر پختونخواہ لیجایا گیا تھا۔جس کے بعد بچے کو ایک کروڑ تاوان کےعوض واپس کیا گیا تھا۔شہر اقتدار میں اغواء برائے تاوان کے کیسز پولیس کے لئے سوالیہ نشان ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوری ٹیم اس کیس پر کام کر رہی ہے ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-03/news-1672734867-7212.mp4