باجوڑ میں مکان کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق

باجوڑ میں مکان کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق

ایک نیوز : باجوڑ کے علاقے خار عید گاہ مسجد کے قریب مکان کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ضلع باجوڑ میں خار عید گاہ مسجد کے قریب مکان کے کمرے کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق  ہوگئے جبکہ  خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 ایمبولینسں، ڈیزاسٹر ویکل اور ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی اور ملبے تلے دبے 6 جاں بحق بچوں اور 6 شدید زخمی افراد کو نکال لیا گیا۔
میڈیا کوارڈینیٹر ریسکیو باجوڑ نے بتایا کہ ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔