ایک نیوز: پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرادی۔ کپتان کے اہم کھلاڑی کو جیالا بنانے کی تیاری مکمل کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کھلاڑی کے بعد جیالے بننے کو تیار ہیں۔ سابق گورنر کی پیپلز پارٹی سے نزدیکیاں بڑھنے لگیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے نزدیک چودھری سرور پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کریں گے۔
یاد رہے کہ سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے چوہدری سرور کے اعزاز میں گزشتہ روز ظہرانہ بھی دیا تھا۔ ظہرانے میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی، سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور ایم پی اے سید علی حیدر گیلانی نے شرکت کی۔
بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں ملکی موجودہ معاشی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ موجودہ حالات میں پاکستانی عوام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔