لاہور: 11 ہزار سے زائد اساتذہ نے تبادلوں کی درخواست دیدی

Jan 03, 2023 | 12:38 PM

عمران لطیف: محکمہ تعلیم پنجاب کے ساڑھے گیارہ ہزار اساتذہ نے تبادلوں کیلئے درخواست دیدی۔ 

سکول انفارمیشن سسٹم کے مطابق اب تک 11 ہزار 480 اساتذہ نے درخواستیں جمع کروا دیں۔ بتایا گیا ہے کہ تبادلوں کے لیے سب سے زیادہ درخواستیں خواتین نے جمع کروائیں۔ خواتین اساتذہ کی جانب سے 7 ہزار 6 سو 12 درخواستیں جمع کروائی گئیں۔ 

بتایا گیا ہے کہ ویڈ لاک پالیسی کے تحت پانچ ہزار 5 سو 49 درخواستیں جمع ہوئیں جبکہ پرموشن کے بعد ایڈجسمنٹ کے لیے تین ہزار نے درخواستیں جمع کروائیں۔ اسی طرح میڈیکل بنیادوں پر تبادلے کے لیے سات درخواستیں جمع ہوئیں۔ 

سکول انفارمیشن سسٹم کے مطابق آج سے تبادلوں کے لیے کاغذات کی تصدیق کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ 

مزیدخبریں