وزیرآباد حملہ کیس: جے آئی ٹی کسی کے تابع نہیں، سی سی پی او اپنی مرضی کررہا، عطاء تارڑ

Jan 03, 2023 | 12:20 PM

ایک نیوز: وزیراعظم کے معاون خصوصی اور سینئر رہنما ن لیگ عطاء تارڑ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو قبضہ گروپ قرار دیدیا۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیر آباد حملہ کیس کی جے آئی ٹی کسی آئین اور قانون کے تابع نہیں ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بغیر کسی وجہ سے لوگوں کو حراست میں رکھا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے مدثر کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی ویڈیو موجود ہے لیکن پولیس نے تاحال دو نوجوانوں کی گرفتاری نہیں ڈالی اور نہ ہی کسی عدالت میں پیش کیا۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ اگر یہ روش اختیار کی گئی تو خطرناک رجحان سیٹ ہوجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں بھائیوں کو کوئی پولیس ریکارڈ نہیں ہے۔ 

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ قبضہ گروپ ہے۔ اس کے دل میں جو آتا ہے وہ کرتا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا یونیفارم میں ڈکیت ڈوگر سے کوئی پوچھنے والا ہے؟ 

مزیدخبریں