ایک نیوز: راولپنڈی میں تھانہ مورگاہ کے علاقے میں پولیس کی وردی میں ملبوث1 ڈاکو پولیس مقابلہ میں ہلاک جبکہ باقی بھاگنے میں فرار ہو گئے ۔
رپورٹ کے مطابق تھانہ مورگاہ کے علاقے میں پولیس کی وردی میں ملبوث ڈاکو نہتے شہریوں کو لوٹ رہےتھے۔ پولیس کےروکنے پر گاڑی پر سوار مسلح ڈاکؤوں نے پولیس پر بھی فائرنگ کی۔فائرنگ کے دوران بیرون ملک سے آئے شہریوں کو لوٹنے والا ایک ڈاکو ہلاک جبکہ باقی ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت عامر یونس کے نام سے ہوئی جس نے پولیس یونیفارم بھی پہن رکھی تھی۔
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو رابری، ڈکیتی اور بیرون ملک سے وطن آئے شہریوں کو لوٹنے کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے ۔ ملزمان نے گاڑی پر ریوالونگ لائٹ لگا رکھی تھی جس کا تعاقب کر کے روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے گاڑی بھگا دی اور پھر گاڑی سے اتر کر پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔ ڈاکؤوں کے زیر استعمال گاڑی سے وائرلیس سیٹ اورجعلی کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، فرار ڈاکؤوں کی گرفتاری کے لئے سرچنگ آپریشن شروع کر دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے بھیس میں بیرون ملک سے آئے شہریوں کو لوٹتے تھے۔