عمران خان حملہ کیس: 2 بھائیوں کی حراست کا معاملہ، پولیس نے رپورٹ جمع کروانے کا وقت مانگ لیا

Jan 03, 2023 | 12:07 PM

ایک نیوز: عمران خان قاتلانہ حملہ کیس میں دو بھائیوں کو حراست میں لینے کے معاملے میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے دو بھائیوں کی حراست سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا۔ 

جسٹس صفدر سلیم شاہد نے ارشاد بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی عطا تارڑ سمیت لیگی وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت مؤقف اپنایا گیا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی۔ مدثر اور احسن کو شک کی بنیاد پر غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا ہوا ہے۔ 

درخواست میں مزید مؤقف اپنایا گیا کہ پولیس نے تاحال دونوں کی گرفتاری نہیں ڈالی۔ اس موقع پر عطاء تارڑ نے اپنے دلائل میں کہا کہ احسن اور مدثر مسلم لیگ ن کے کارکن ہیں۔ اس لیے انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ 

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت دونوں بھائیوں کی بازیابی کا حکم جاری کرے۔

مزیدخبریں