ایک نیوز: تخت لاہور کی جنگ میں سابق وزیراعظم نواز شریف بھی متحرک ہوگئے۔ سینئر رہنماؤں سے ٹیلی فونک مشاورت میں تیاری کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق پرویز الہی کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر قائد ن لیگ نواز شریف کی پنجاب اور لاہور کے رہنماؤں سے ٹیلی فونک مشاورت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پرویز الہی کے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی حکمت عملی بارے بھی معلومات حاصل کیں۔ نواز شریف نے ہدایت کی کہ پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لیں یا نہ لیں، دونوں صورتوں میں تیار رہیں۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے سینئر رہنماؤں سے تفصیلی گفتگو میں کہا کہ پنجاب میں انتخابات کےلیے بھی پارٹی کو فعال اور متحرک رکھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے رانا ثنا اللہ، رانا مشہود اور عطاء تارڑ کو خصوصی ٹاسک سونپ دیے ہیں۔