راولپنڈی: مردہ جانوروں کی چربی سے خوردنی آئل بنا نے والی فیکٹری پکڑی گئی

راولپنڈی: مردہ جانوروں کی چربی سے خوردنی آئل بنا نے والی فیکٹری پکڑی گئی

ایک نیوز :  پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے  جانوروں کی چربی سے آئل بنانیوالی فیکٹری پکڑ لی۔  
رپورٹ کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاعات ملنے پر راول ٹاؤن 2 میں کارروائی کی گئی ہے۔ فیکٹری مالکان کیجانب سے جانوروں کی چربی اور خام مٹیریل کا کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کیاگیا۔ چربی سے تیار آئل کو صرف بائیو ڈیزل کمپنیوں کو فروخت کرنے کی اجازت ہے۔ جس کے بعد 750 کلو مضر صحت آئل تلف کر دیا گیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-03/news-1672727637-9679.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-03/news-1672727640-5849.mp4