ایک اور بڑی کمپنی کا پروڈکشن پلانٹ بند کرنے کا اعلان

Jan 03, 2023 | 11:33 AM

ایک نیوز : وفاق کی طرف سے درآمدی پابندی اور ڈالر کی روزافزوں مہنگائی اور نایابی کی وجہ سے ایک اور بڑی  کمپنی نے پاکستان میں اپنا پروڈکشن پلانٹ بند کرنے کا اعلان کردیا۔

پمپس اور موٹرز بنانے والی بڑی کمپنی کے ایس بی نے حسن ابدال میں موجود اپنا پلانٹ غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردیا۔کے ایس بی کمپنی دنیا بھر میں اعلیٰ معیار کے سیال کیمیکلز، پانی، بلڈنگ کیمیکلز، کان کنی، توانائی ودیگر صنعتوں کے پمپس بناتی ہے۔

کے ایس بی کمپنی کا پلانٹ بند کرنے کے حوالے سے کہنا ہے کہ اس حوالے سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے درآمدی پابندیوں کی وجہ سے 02 جنوری 2023 سے اگلے نوٹس تک حسن ابدال میں پلانٹ کی کارروائیوں کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے، جیسے ہی مارکیٹ کی صورتحال بہتر ہوگی کمپنی اپنا کام دوبارہ شروع کرے گی اور مختصر نوٹس پر عملے کو آسانی سے واپس بلایا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں