ایک نیوز: شیخوپورہ ضلع کچہری میدان جنگ بن گیا تاریخ پیشی پر آئے دو گروپوں میں اندھادھند فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ میں تاریخ پیشی پر آئے دو گروپوں میں لڑائی اندھادھند فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے لڑائی کے نتیجے میں8 افراد زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔فائرنگ سے ضلع کچہری میں بھگدڑ مچ گئی سائلین دوڑ کر اپنی جانیں بچاتے رہے ۔
کافی دنوں سےعارف خان گروپ اور کمبوہ برادران کا جھگڑا چل رہا تھادونوں متحارب گروپوں میں وکلاء بھی شامل ہیں جس کی وجہ سے پولیس سستی کا مظاہرہ کر رہی ہےپولیس نے ضلع کچہری کے دونوں سے روڑ بند کر کے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ضلع کچہری کے اندر اس طرح اسلحہ لے کر چیک پوائنٹ سے اند داخل ہونا پولیس کی لاپرواہی ہے ۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-03/news-1672726094-2095.mp4