رمیز راجہ کا پی سی بی میں رہ جانے والی اشیاء لینے سے انکار

Jan 03, 2023 | 10:34 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی بورڈ میں رہ جانے والی اشیاء سامنے آگئی ہیں لیکن رمیز راجہ نے اشیا وصول کرنے کرنے سے انکار کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سابق چیئرمین   پی سی بی رمیز راجہ نے الزام عائد کیا تھا کہ نجم سیٹھی کی سربراہی میں نئی مینجمنٹ کمیٹی نے پی سی بی پر حملہ کیا اور انہیں اپنا سامان تک نہیں اٹھانے دیا۔ پی سی بی کے مطابق بورڈ نے سابق چیئرمین رمیز راجہ کی اشیا دو بار ان کے گھر بھجوائیں لیکن رمیز راجہ اور ان کی اہلیہ نے چیزیں وصول کرنے سے انکار کردیا
تیسری بار پی سی بی کے نمائندے نے رمیز راجہ کو چیزوں کو بذریعہ کورئیر بھجوانے کے لیے کال کی لیکن رمیز راجہ نے کورئیر کے ذریعے چیزیں وصول کرنے سے بھی انکار کردیا۔  رمیز راجہ کی اشیا میں 1992 ورلڈ کپ کی رپلیکا شرٹ،دو عینک بکس ،ایک سونف کی ڈبی،ایک شیلڈ ، ایک کیپ ، پی سی بی بیگ ،،لیپ ٹاپ اور چند ایکریڈیشن کارڈز شامل ہیں۔

مزیدخبریں