پنجاب میں شدید دھند کا راج ، موٹروے بند، پروازوں کے رخ موڑ دیے گئے

Jan 03, 2023 | 10:24 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز :لاہور سمیت پنجاب کے مختلف میدانی علاقوں میں دھند نے ڈیرے جما لئے ہیں دھند کے باعث موٹروے،ٹرینوں کا شیڈول  اور ہوائی سفر بھی متاثرہوگیاہے۔

 ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور ایسٹرن بائی پاس دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا۔لاہور کے گردونواح  میں حد نگاہ 100 میٹر سے بھی کم رہ گئی۔  لاہور، سیالکوٹ موٹروے کو بھی مکمل طور پر ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ لاہوراسلام آباد موٹروے  کو دھند کی وجہ سے کوٹ مومن تک بند کردیا گیاہے ۔لاہور ملتان موٹروے سمندری سے فیض پور تک بند کردی گئی۔   اسی طرح لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں ہوائی آپریشنز بھی دھندکے باعث بند کردیئے گئے ہیں۔ ٹریفک احکام کی جانب سے غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت ہے۔ 

دوسری جانب کراچی سے لاہور آنے والی 2 پروازوں کا رخ بھی اسلام آباد کی طرف موڑدیا گیا۔ کوالالمپور، دبئی اور کراچی سے لاہور آنے والی 4پروازوں کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑا گیا۔ 

کراچی سے لاہور آنے والی پروازیں پی کے 360 اور 307 منسوخ کردی گئیں۔ ائیرپورٹ پر دھند، حد نگاہ انتہائی کم، متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ لاہور سے دبئی، مسقط، دمام، سلالہ، جدہ جانے والی پروازیں بھی  تاخیر کا شکار ۔ لاہور سے کراچی جانے والی 5 پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ 

مزیدخبریں