نئے سال کا جشن: مریم نفیس کی شوہر کے ہمراہ نازیبا تصاویر وائرل

Jan 03, 2023 | 09:14 AM

ایک نیوز: مریم نفیس ویسے تو کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ شوبز انڈسٹری میں انتہائی قلیل مدت میں اپنا نام بنانے والی اداکارہ مریم نفیس کی اداکاری کے بہت سے فینز موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نئے سال کا جشن ویسے تو تمام ہی شوبز ستارےمناتے ہیں اور ان کی تصاویر بھی اپنے فینز کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ مریم نفیس نے بھی کیا۔ جنہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ نئے سال کا جشن امریکا میں منایا۔

مریم نفیس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں لیکن اس کی وجہ نئے سال کا جشن نہیں بلکہ ان کا انتہائی نازیبا لباس ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ان کی تصاویر پر ملا جلا ردعمل آرہا ہے۔ کچھ صارفین ان کی خوبصورتی کی تعریف کررہے ہیں اور کچھ ان کے لباس کو نامناسب قرار دے رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں