آؤٹ کرنے کے لیے ٹھیک جگہ بولنگ ضروری ہے،نسیم شاہ

 آؤٹ کرنے کے لیے ٹھیک جگہ بولنگ ضروری ہے،نسیم شاہ
کیپشن: Bowling in the right place is important to get out, Naseem Shah

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کاکہنا ہے کہ  وہ نئی گیند سے زیادہ اچھی گیند بازی کر سکتے تھے۔ 

تفصیلات کے مطابق نسیم شاہ کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ  دوسرے ٹیسٹ کی وکٹ اچھی ہے، شروع میں سیم ہو رہا ہے۔شروع میں کوشش تھی کہ سیم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ لیں، بعد میں کوشش کی کہ اچھی لائن پر بولنگ کریں۔ کین ولیمسن ورلڈ کلاس بیٹر ہیں، آؤٹ کرنے کے لیے ٹھیک جگہ بولنگ ضروری ہے۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ نئی گیند سے اور بہتر بولنگ کر سکتا تھا۔

ٹیم کے کم بیک پر بات کرتے ہوئے نسیم نے کہا کہ شام میں پاکستان نے بہت زبردست کم بیک کیا، سب نے اچھی بولنگ کی۔ 

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹنگ اچھی ہے، پچ اچھی ہے، یہاں اچھا کھیل کر میچ جیت سکتے ہیں۔انجری کے بعد کم بیک میچ میں کافی اچھا محسوس کر رہا ہوں۔

خیال رہے کہ کراچی میں سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ کی دو اہم وکٹیں لیں جن میں کین ولیمسن کی وکٹ بھی شامل تھی۔