شمالی کوریا کے سب سے طاقتور شخص کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

 شمالی کوریا کے سب سے طاقتور شخص کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
کیپشن: شمالی کوریا کے سب سے طاقتور شخص کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ایک نیوز :کم جونگ ان کے بعد شمالی کوریا کے سب سے طاقتور شخص کو عہدے سےبرطرف کردیا گیا ۔

 شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق کم جونگ ان نے ملک کے دوسرے طاقتور ترین فوجی اہلکار کو برطرف کر دیا ہے۔

شمالی کوریا کے  سرکاری میڈیا کے مطابق   حکمران ورکرز پارٹی کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین اور پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے سیکریٹری پاک جونگ چون  کے عہدے پر گزشتہ ہفتے کمیٹی کے سالانہ اجلاس میں ری یونگ گِل  آگئے۔ پاک جونگ کے جانشین ری ایک اعلیٰ فوجی کمانڈر ہیں جو چیف آف آرمی کے جنرل سٹاف اور وزیر دفاع سمیت اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

 خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق اس اہم ترین تبدیلی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ سرکاری ٹیلی ویژن نے پاک جونگ کو اجلاس کے دوران پوڈیم کی اگلی قطار میں سر جھکا کر بیٹھے دکھایا جبکہ دیگر اراکین نے اہلکاروں کے مسائل پر ووٹ دینے کے لیے ہاتھ اٹھائے۔ بعد میں ان کی نشست خالی دکھائی گئی۔